قومی
جنترمنتر پر سنگباری، پولیس لاٹھی چارج
مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے اعلان کے فوری بعد جنترمنتر پر آج سنگباری ہوئی۔ سیکوریٹی فورسس کو آنسوگیس شل کا استعمال اور ہلکا لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔
نئی دہلی (پی ٹی آئی) مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے اعلان کے فوری بعد جنترمنتر پر آج سنگباری ہوئی۔ سیکوریٹی فورسس کو آنسوگیس شل کا استعمال اور ہلکا لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔
ہفتہ کے دن جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب بعض مظاہرین مبینہ طورپر تشدد پر آمادہ ہوئے اور انہوں نے سیکوریٹی فورسس پر پتھر پھینکے۔
2 پولیس والوں کے سر پر زخم آئے۔ انہیں فوری قریبی دواخانہ لے جایا گیا۔ صورتِ حال قابو میں ہے اور علاقہ میں کافی فورس تعینات ہے۔