تلنگانہ

آوارہ کتوں کا ماں اور بیٹے پر حملہ (ویڈیو وائرل)

تازہ ترین واقعہ کریم نگر شہر کے 53 ڈیویژن میں پیش آیا، جہاں ویمنس کالج کے قریب ایک خاتون اور اس کے بچے پر آوارہ کتوں نے حملہ کردیا ۔ خاتون کی چیخ و پکار سن کر محلے کے لوگوں نے موقع پر پہنچ کر کتوں کو بھگادیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کے حملے عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ حیدرآباد سمیت اضلاع میں بھی روزانہ آوارہ کتوں کے حملوں کی خبریں سوشل میڈیا اور اخبارات میں گردش کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
محترمہ احمدی بیگم کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
ویڈیو: اسپتال میں آوارہ کتوں کی موجودگی سے سنسنی
ایم بی اے میں 2598 نشستیں خالی
بھٹی وکرامارکا کی لاس ویگاس میں مائننگ ایکسپو میں شرکت

تازہ ترین واقعہ کریم نگر شہر کے 53 ڈیویژن میں پیش آیا، جہاں ویمنس کالج کے قریب ایک خاتون اور اس کے بچے پر آوارہ کتوں نے حملہ کردیا ۔ خاتون کی چیخ و پکار سن کر محلے کے لوگوں نے موقع پر پہنچ کر کتوں کو بھگادیا۔

اس حملہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں تلنگانہ کے وزیر پونم پربھاکر کو بھی ٹیگ کیا گیا۔ ویڈیو کے بعد وزیر نے فوری طور پر ضلع کلکٹر اور میونسپل کمشنر کو آوارہ کتوں کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

a3w
a3w