امریکہ و کینیڈا
الاسکا کے جنوب میں7.2 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے
ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کے شدت 7.2 بتائی گئی ہے۔ امریکہ کے ادارۂ ارضیاتی سروے نے یہ اطلاع دی ہے۔یہ زلزلہ الاسکا کے علاقے سینڈ پوائنٹ کے جنوب میں 87 کلومیٹر کے فاصلے پرتھا۔
نیویارک: امریکہ کے الاسکا علاقے سینڈ پوائنٹ کے جنوب میں بدھ کو عالمی وقت کے مطابق شام 8 بج کر 37 منٹ اور 40 سیکنڈ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کے شدت 7.2 بتائی گئی ہے۔ امریکہ کے ادارۂ ارضیاتی سروے نے یہ اطلاع دی ہے۔یہ زلزلہ الاسکا کے علاقے سینڈ پوائنٹ کے جنوب میں 87 کلومیٹر کے فاصلے پرتھا۔
زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے 36 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا، جس کے محل وقوع کے ابتدائی تخمینے کے مطابق اس کا عرض البلد 54.55 ڈگری شمال اور طول البلد 160.34 ڈگری مغرب تھا۔