جرائم و حادثات

انٹر امتحان میں شرکت نہ کرسکنے پر طالبعلم نے خودکشی کرلی ، سوسائیڈ نوٹ وائرل

یہ واقعہ منگل کو عادل آباد ضلع کے منگورلا گاؤں میں پیش آیا جہاں طالب علم نے خودکشی سے قبل والد کے نام ایک نوٹ چھوڑ کر نہر میں چھلانگ لگا دی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے طالبعلم نے امتحان میں شرکت نہ کر سکنے پر والد سے معافی مانگتے ہوئے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں ایک 17 سالہ انٹرمیڈیٹ کے طالبعلم نے امتحانی سنٹر تاخیر سے پہنچنے اور سنٹر میں داخلہ نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ
مولانا محمد علی جوہرنے تحریک آزادی کے جوش میں زبردست ولولہ اور انقلابی کیفیت پیدا کیا: پروفیسر ایس اے شکور

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ منگل کو عادل آباد ضلع کے منگورلا گاؤں میں پیش آیا جہاں طالب علم نے خودکشی سے قبل والد کے نام ایک نوٹ چھوڑ کر نہر میں چھلانگ لگا دی۔

17 سالہ طالب علم مبینہ طور پر صبح 9:15 بجے امتحانی مرکز پہنچا تھا جبکہ امتحان کا وقت صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک تھا۔ پولیس کے مطابق طالب علم نے خودکشی سے قبل لکھے گئے نوٹ میں اپنے والد سے امتحانی مرکز میں تاخیر سے پہنچنے اور امتحان میں شریک ہونے کی اجازت نہ ملنے پر معافی مانگی ہے۔

انٹرمیڈیٹ بورڈ، طلبہ کو امتحانات میں شرکت کی اجازت نہ دینے کے اصول کا پابند ہے چاہے طالبعلم ایک منٹ کی تاخیر سے ہی کیوں نہ امتحانی مرکز پہنچے۔