جرائم و حادثات

ابلتے پانی میں معصوم بچی کا ہاتھ ڈالنے پر ماں کے خلاف ایف آئی آر درج

بیٹی، غلطی سے دروازہ بند کرنا بھول گئی۔ اس دوران کتے نے کچن میں رکھا دودھ پی لیا۔ اس غلطی کی سزا کے طور پر اس کی ماں نے بیٹی کا ہاتھ ابلتے ہوئے پانی کی بالٹی میں ڈال دیا جس سے اس کا ہاتھ بری طرح جھلس گیا۔

مورینا : مدھیہ پردیش کے مورینا ضلع میں پولیس نے ایک معصوم بچی کا ہاتھ کھولتے ہوئے پانی میں ڈالنے پر ماں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

متعلقہ خبریں
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)

پولیس ذرائع نے بتایا کہ کیلارس تھانہ علاقہ کے تلونگری گاؤں کی رہنے والی پرینکا جاٹو نے اپنی پانچ سالہ معصوم بیٹی کو کچن کا دروازہ بند کرنے کو کہا تھا۔

بیٹی، غلطی سے دروازہ بند کرنا بھول گئی۔ اس دوران کتے نے کچن میں رکھا دودھ پی لیا۔ اس غلطی کی سزا کے طور پر اس کی ماں نے بیٹی کا ہاتھ ابلتے ہوئے پانی کی بالٹی میں ڈال دیا جس سے اس کا ہاتھ بری طرح جھلس گیا۔

معصوم بیٹی کی دادی کی شکایت پر پولیس نے ماں پرینکا کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔