حیدرآباد

خاتون ریسلرس سے کے کویتا کا اظہار یگانگت

ڈبلیو ایف آئی کے صدر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کے کویتا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ خاتون ریسلرس نے دنیا بھر میں مقابلوں میں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے ملک کا نام بلند کیا ہے۔

حیدرآباد: بی آر ایس لیڈر وایم ایل سی کے کویتا، چہارشنبہ کے روز خاتون پہلوانوں (ریسلرس) کی حمایت میں آگے آئی ہیں یہ پہلوان، ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا(ڈبلیو ایف آئی) کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں جن پر جنسی ہراسانی کا الزام ہے۔

متعلقہ خبریں
تکو گوڑہ سے جھوٹ کی تشہیر، بی آر ایس قائد کے ٹی آر کا الزام
ٹینک بنڈ پر خاتون ریسلرس کی تائید میں احتجاج
کویتا کی درخواست ضمانت، سی بی آئی کو نوٹس
غداروں کو پارٹی میں دوبارہ شامل نہیں کریں گے
بی آر ایس کے سابق ایم پی سنتوش کمار کے خلاف کیس درج۔ اراضی پر قبضہ اور دھوکہ دہی کا الزام

ڈبلیو ایف آئی کے صدر کے خلاف کا روائی کا مطالبہ کررہے ہیں جن پر جنسی ہراسانی کا الزام ہے۔ ڈبلیو ایف آئی کے صدر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کے کویتا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ خاتون ریسلرس نے دنیا بھر میں مقابلوں میں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے ملک کا نام بلند کیا ہے۔

اس ابھر تے مسئلہ پر مرکز کی بی جے پی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور ان خاتون ریسلرس کے مطالبات، ان کے احتجاج پر کوئی ردعمل کا اظہار نہیں کررہی ہے۔

محنتی، لگن اور جذبہ حب الوطن سے سرشار ہماری خاتون ریسلرس نے دنیا میں ہندوستان کے ٹیالنٹ کو کامیابی کے ساتھ اجاگر کیا ہے۔ مرکزی حکومت کو ملک کے مفاد میں سنجیدگی کے ساتھ غور کرنا ہوگا کیونکہ فیڈریشن کے صدر پرسنگین جیسے پوکسو کے الزامات ہیں متاثرین کو انصاف سے محروم نہیں کرنا چاہئے۔

 کے کویتا نے کہا کہ پورا ملک، صرف جواب چاہتا ہے اور پوری دنیا کا رروائی کے بارے میں دیکھ رہی ہے۔ ملک کے نامور ریسلرس ساکشی ملک، ونیش پھوگٹ اور بجرنگ پونیہ نے سنگھ پر جو بی جے پی کے ایم پی ہیں، جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کئے اور صدرفیڈریشن کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں۔

a3w
a3w