طالبہ کی رمس میں علاج کے دوران موت، والدین کااحتجاج
عادل آباد رورل منڈل کے مماڈی گڈی گاوں سے تعلق رکھنے والی ساتویں جماعت کی طالبہ مہیشوری کی رمس میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔احتجاجیوں نے الزام لگایا کہ اسکول ہیڈماسٹر نے اس لڑکی کے علاج میں لاپرواہی کا مظاہرہ کیا۔

حیدرآباد: آشرم کے ایک اسکول کی طالبہ کی موت کیلئے عہدیداروں کو ذمہ دارقراردیتے ہوئے اس کے والدین اورقبائلی تنظیموں کے حقوق کیلئے سرگرم تنظیموں نے تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے راجیوگاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس(رمس)کے سامنے دھرنادیا جس کے نتیجہ میں ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوگئی۔
عادل آباد رورل منڈل کے مماڈی گڈی گاوں سے تعلق رکھنے والی ساتویں جماعت کی طالبہ مہیشوری کی رمس میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔احتجاجیوں نے الزام لگایا کہ اسکول ہیڈماسٹر نے اس لڑکی کے علاج میں لاپرواہی کا مظاہرہ کیا۔
احتجاجیوں نے عہدیداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس طالبہ سے انصاف کرے۔انہوں نے انٹی گریٹیڈ ٹرائبل ویلفیر ڈیولپمنٹ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس لڑکی کی موت پر معاوضہ اداکرے۔ انہوں نے کلکٹر راہل راج سے طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لئے اقدامات کرنے اور واقعہ کے ذمہ دار عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی خواہش کی۔