تلنگانہ

اسکول میں کھانا کھانے کے بعد طلبہ بیمار پڑگئے، ہیڈ ماسٹر معطل

دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد24 طلبہ بیمار ہو گئے تھے جن کو نارائن کھیڑ کے سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا۔ جب طلبہ کے والدین کو اس معاملہ کا علم ہوا تووہ اسپتال پہنچے۔

حیدرآباد: اسکول میں کھانا کھانے کے بعد طلبہ کے بیمارپڑنے کے واقعہ کے سلسلہ میں ضلع پریشد ہائی اسکول بی بی پیٹ سنگاریڈی ضلع(تلنگانہ) کے ہیڈ ماسٹرکو معطل کردیاگیا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر(ڈی ای او) سنگاریڈی وینکٹیشورلو نے یہ کارروائی کی۔

متعلقہ خبریں
یکم اپریل سے انٹرمیڈیٹ کلاسس نہیں ہوں گی
ٹاملناڈو کالج کے 42 طلبہ ہاسٹل میں ڈنر کھانے کے بعد بیمار
منیٰ میں تلنگانہ کی خاتون حاجی کا انتقال
پرانی حویلی کے ایک رسٹورنٹ میں سمیت غذا سے 43 افراد متاثر، ایک کی حالت انتہائی نازک
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی 300 طالبات، سمیت غذا سے متاثر

 ذرائع کے مطابق اسکول میں پیر کو دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد24 طلبہ بیمار ہو گئے تھے جن کو نارائن کھیڑ کے سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا۔ جب طلبہ کے والدین کو اس معاملہ کا علم ہوا تووہ اسپتال پہنچے۔انہوں نے الزام لگایا کہ دوپہر کے کھانے میں ابلا ہوا چکن انڈا کھانے سے یہ طلبہ متاثرہوئے ہیں۔

a3w
a3w