کانگریس کی کامیابی مسلمانوں کی مرہون منت، مسلمانوں سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کریں، صدر مسلم یونائیٹڈ فیڈریشن کا مطالبہ
مسلمانوں نے پھر ایک مرتبہ کانگرس کے وعدوں پر بھروسہ کرتے ہوئے کانگرس کو برسر اقتدار لانے میں اپنا کلیدی رول ادا کیا ہے۔ مسلمانوں کے اس اہم اقدام کو مد نظر رکھتے ہوئے کانگرس کو چاہیے کہ مسلمانوں سے کئے گئے وعدوں کو روبہ عمل لانے اولین ترجیح دے۔

حیدرآباد: مسلمانوں نے پھر ایک مرتبہ کانگرس کے وعدوں پر بھروسہ کرتے ہوئے کانگرس کو برسر اقتدار لانے میں اپنا کلیدی رول ادا کیا ہے۔ مسلمانوں کے اس اہم اقدام کو مد نظر رکھتے ہوئے کانگرس کو چاہیے کہ مسلمانوں سے کئے گئے وعدوں کو روبہ عمل لانے اولین ترجیح دے۔
بی آر ایس سرکار مسلمانوں کو مسلسل دھوکہ دیتے ائی ہے۔ مذہبی اور سماجی اعتبار سے کے سی ار نے مسلمانوں کو گہرے زخم دیئے ہیں اور کانگرس کو اسی امید پر اپنا ووٹ دیا ہے کہ کانگرس مسلمانوں کے ان زخموں پر مرہم رکھے گی۔
کانگرس کو چاہیے کہ ترجیحی بنیاد پر وقف بورڈ کو اپنے وعدے کے مطابق جوڈیشنل درجات دیں۔ ائمہ و موذنین کے اعزازیوں کو اپنے وعدے کے مطابق فوری جاری کریں۔ وقف بورڈ کی مقبوضہ جائیدادوں پر سے ناجائز قابضوں کو ہٹانے کے لئے جنگی خطوط پر اقدامات کریں۔
وقف بورڈ کی آمدنی کا سابقہ حکومت سے حساب طلب کرے۔ غریب مسلم میتوں کے لئے 10 ہزار روپے کی امداد اور مسلم میتوں کی منتقلی کے لئے میت گاڑیوں کا انتظام کریں۔
صدر مسلم یونائیٹڈ فیڈریشن مولانا حکیم صوفی سید شاہ محمد خیر الدین قادری نے اپنے صحافتی بیان میں کانگرس حکومت سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ مسلمانوں کے اہم مسائل کو حل کرنے کے لئے ریاست وہ شہر کے دینی ملی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں پر مشتمل ایک فارم تشکیل دے اور حکومت وقتا فوقتا اس فورم سے ملاقات کرتے ہوئے مسلمانوں کے مسائل سے اگاہی حاصل کرتے ہوئے ان مسائل کو حل کرنے کے اقدامات کریں جس سے مسلمانوں کا حکومت پر اعتبار برقرار رہے گا اور ریاست کی سب سے بڑی اقلیت کو سابقہ حکومت یکتا و تنہا جو کر دی تھی اس کا ازالہ ہو سکے گا۔
صدر مسلم یونائیٹڈ فیڈریشن نے اس امید کا اظہار کیا کہ تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی بھی سابقہ چیف منسٹر کے سی آر نے جو تاناشاہی قائم کی تھی موجودہ چیف منسٹر اس تانا شاہی کا خاتمہ کر دیں گے اور پرگتی بھون کو پرجا دربار بھون میں تبدیل کر دیں گے ریاست کے عوام بالخصوص مینارٹی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے جو امید لگائے بیٹھے ہیں چیف منسٹر عوام کی ان امیدوں پر کھرے اتریں گے۔