حیدرآباد

ڈاکٹر پونگورو نارائنا کی قیادت میں کامیاب ایونٹ

یہ تقریب ایک کامیاب میٹنگ کے بعد ہوئی، جو ار کے پورم میں منعقد کی گئی، جہاں ڈاکٹر نارائنا کی زوجہ رما میم نے معائنہ کیا اور مثبت پیش رفت کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

حیدرآباد: ڈاکٹر پونگورو نارائنا، فاؤنڈر نارائنا اسکول، نے اپنے محنتی انداز میں مختلف زونز کو کامیابی کے ساتھ چلایا ہے۔ حال ہی میں دلسکھ نگر میں واقع نارائنا ہائی اسکول میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ان کی محنت کی ستائش کی گئی۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی

یہ تقریب ایک کامیاب میٹنگ کے بعد ہوئی، جو ار کے پورم میں منعقد کی گئی، جہاں ڈاکٹر نارائنا کی زوجہ رما میم نے معائنہ کیا اور مثبت پیش رفت کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ اس موقع پر اے جی ایم ہیممبر سر ارائی روی پرساد، سر ار این ڈی مینا، کوآرڈینیٹر سری شامان، پرنسپل انل کمار، اے او کرن، اور وائس پرنسپل حسین جہاں بھی موجود تھے۔

وائس پرنسپل حسین جہاں کو ان کی محنت اور عزم کے لیے ایک ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایوارڈ ملنے پر ان کے دوست احباب نے حسین جہاں کو مبارکباد پیش کی اور ان کی خدمات کی تعریف کی۔

اس تقریب نے نارائنا اسکول کی کامیابیوں اور ان کی مثبت پیش رفت کو اجاگر کیا، جو طلباء کی تعلیم و تربیت میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے۔