تلنگانہ

سدرشن ریڈی، چیف الیکٹورل آفیسر تلنگانہ مقرر

سی سدرشن ریڈی کو تلنگانہ کا نیا چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) مقرر کیا گیا ہے۔ مرکزی الیکشن کمیشن نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے ہیں۔

حیدرآباد: سی سدرشن ریڈی کو تلنگانہ کا نیا چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) مقرر کیا گیا ہے۔ مرکزی الیکشن کمیشن نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
حلقہ کونسل ورنگل کے ضمنی الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ
اے سدرشن ریڈی اڈوکیٹ جنرل مقرر
پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوکر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو توڑ دیا گیا۔ مفرور ایم ایل اے کی تلاش (ویڈیو)
انتخابی ڈیوٹی پر مامور ملازمین کو ووٹ دینے کا ایک اور موقع
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج

موجودہ سی ای او وکاس راج کو الیکشن کمیشن نے ہٹا دیا ہے۔ سدرشن ریڈی اس وقت جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (جی اے ڈی) کے پرنسپل سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

دسمبر میں ریونت ریڈی کی قیادت میں کانگریس حکومت کے اقتدار میں آنے کے فوراً بعد انہیں حیدرآباد میٹرو واٹر ورکس اینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر کے طور پر تبادلہ کر دیا گیا تھا لیکن جون میں انہیں محکمہ جی اے ڈی میں منتقل کر دیا گیا۔

ان کا تعلق IAS-2002 بیاچ سے ہے۔ وہ پاڈیرو میں سب کلکٹر تھے اور بعد میں راجہ مہندرورام کے میونسپل کمشنر کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔ وہ مشرقی گوداوری ضلع کے جوائنٹ کلکٹر بھی رہے اور بعد میں انہیں کمرشیل ٹیکس ڈپارٹمنٹ میں ڈپٹی کمشنر کے طور پر تقرر کیا گیا تھا۔

وہ رنگا ریڈی ضلع کے جوائنٹ کلکٹر بھی رہے اور بعد میں 2014۔2012 تک کرنول ڈسٹرکٹ کلکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

اس کے بعد وہ سنٹرل سروسس میں چلے گئے اور مارچ 2015 سے ستمبر 2017 تک مرکزی وزارت محنت اور روزگار میں ڈائریکٹر رہے اور بعد میں ستمبر 2017 سے دسمبر 2019 تک محکمہ دفاع کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دئیں۔

a3w
a3w