اچانک تلاشی مہم، 25 بیرونی شہری زیرحراست
بنگلورو پولیس نے ہفتہ کو رات دیر گئے لوگوں کے غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں ایم جی روڈ، بریگیڈ روڈ اور چرچ اسٹیٹ پر اچانک تلاشی مہم چلائی۔
بنگلورو: بنگلورو پولیس نے ہفتہ کو رات دیر گئے لوگوں کے غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں ایم جی روڈ، بریگیڈ روڈ اور چرچ اسٹیٹ پر اچانک تلاشی مہم چلائی۔
سنٹرل ڈویژن پولیس کی جانب سے یہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ لوگ غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہورہے ہیں اور منشیات بیچنے ایجنٹس کے طور پر کام کررہے ہیں۔ حراست میں لیے جانے والوں میں بیرونی شہری بھی شامل ہیں، جو سڑک پر کھڑے ہوکر لوگوں کو اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کررہے تھے۔
تقریباً 25 افریقی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جن میں مرد و خواتین دونوں شامل ہیں۔ ان کا نارکوٹکس ٹسٹ کرایا گیا ہے۔
سنٹرل ڈویژن کے ڈپٹی کمشنر پولیس سرینواس گورا نے اس اس مہم کی قیادت کی تھی۔ اس کارروائی میں ایک ڈی سی پی، 2 اے سی پی، 6 انسپکٹر پولیس، 10 سب انسپکٹرس، 20 خواتین اور 20 مرد ارکانِ عملہ شامل ہیں۔
ڈی سی پی گوڑا نے بتایا کہ 6 افراد کو نارکوٹکس ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔ ایک خاتون کو تعزیراتِ ہند کی دفعہ 353 کے تحت حراست میں لیا گیا۔ قانون کی یہ دفعہ کسی سرکاری ملازم کو فرائض کی انجام دہی سے روکنے کے لیے حملہ کرنے یا مجرمانہ طاقت کا استعمال کرنے سے متعلق ہے۔