ایشیاء
شمالی کوریا میں خودکشی پر پابندی عائد کردی گئی
شمالی کوریا کے سربراہ کی جانب سے پابندی ملک میں خود کشیوں کی بڑھتی ہوئی شرح کے بعد عائد کی گئی ہے۔ خفیہ حکم نامے میں انہوں نے مقامی حکام کو لوگوں کو خود کشی سے روکنے کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔
پیانگ یانک: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے خودکشی کو سماجی بغاوت قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کردی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے ایک خفیہ حکم جاری کیا ہے جس میں انہوں نے خودکشی کو سماجی بغاوت قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کردی۔
شمالی کوریا کے سربراہ کی جانب سے پابندی ملک میں خود کشیوں کی بڑھتی ہوئی شرح کے بعد عائد کی گئی ہے۔ خفیہ حکم نامے میں انہوں نے مقامی حکام کو لوگوں کو خود کشی سے روکنے کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔
حکم کے مطابق کسی شخص کے خود کشی کرنے کی صورت میں مقامی حکام کو ذمہ دار ٹہرایا جائے گا اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ شمالی کوریا کے ایک اہلکار نے اس حوالے سے کہا کہ عہدیدار مناسب حل نکالنے میں ناکام ہیں زیادہ تر خودکشیاں شدید غربت اور فاقہ کشی کی وجہ سے ہوئیں ہیں۔