جرائم و حادثات

حیدرآباد میں خودکشی کے واقعات، 6 افراد ہلاک

پرائیویٹ ٹیچر کے طور پر کام کرنے والی جیوتی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نے اپنی جان لینے سے پہلے اپنے بچوں کی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ پولیس اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات کر رہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں جمعہ کو دو الگ الگ واقعات میں چھ افراد نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ پہلے واقعہ میں شہر کے اندراولڈ بوون پلی کے بھوانی نگر علاقے میں ایک ہی کنبہ کے تین افراد نے نیند کی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ مرنے والوں کی شناخت شریکانت (42) اور ان کی بیٹیوں شراونتی (8) اور شرویہ (7) کے طور پر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
روڈی شیٹر ایوب خان گرفتار
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی اسپتال لے جایا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ گھریلو مسائل نے شریکانت کے کنبہ کو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کیا ہو گا۔ اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا گیا ہے اور باریکی سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

دوسرے واقعہ میں بورابندہ کے راج نگر علاقہ میں ماں نے اپنے دو بچوں کو زہر پلا کر پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ مرنے والوں کی شناخت جیوتی (31) اور اس کے بچوں ارجن (4) اور آدتیہ (2) کے طور پر کی گئی ہے۔

پرائیویٹ ٹیچر کے طور پر کام کرنے والی جیوتی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نے اپنی جان لینے سے پہلے اپنے بچوں کی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ پولیس اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات کر رہی ہے۔