مشرق وسطیٰ
سلیوان فلسطینی اتھارٹی کی تشکیل نو اور غزہ کے مستقبل پر بات کریں گے بات
امریکی وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان جمعہ کو رملہ کے دورے کے دوران فلسطینی اتھارٹی کی استعداد کار کو بہتر بنانے کی فوری ضرورت اور غزہ پٹی کے مستقبل پر بات کریں گے۔
واشنگٹن: امریکی وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان جمعہ کو رملہ کے دورے کے دوران فلسطینی اتھارٹی کی استعداد کار کو بہتر بنانے کی فوری ضرورت اور غزہ پٹی کے مستقبل پر بات کریں گے۔
ایک سینئر انتظامی عہدیدار نے پریس کانفرنس کے دوران یہ اطلاع دی۔
اہلکار نے جمعرات کو کہا ’’ہم فلسطینی اتھارٹی کی صلاحیت کے بارے میں بات کریں گے، ہم مانتے ہیں کہ اسے بہتر کرنے، اس کی تشکیل نو کرنے کی ضرورت ہے، اور مجھے لگتا ہے کہ وہ خود آپ کو یہ بتائیں گے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ’’میرا خیال ہے کہ ہم صدر محمود عباس اور ان کی سینئر ٹیم کے ساتھ بنیادی طور پر مغربی کنارے میں استحکام کے بارے میں بات کریں گے، بلکہ غزہ میں آگے کیا ہونے والا ہے، اس بارے میں بھی بات کریں گے۔‘‘