حیدرآباد

دورہ دہلی کے بعد کے ٹی آر کی ٹیم حیدرآباد واپس

کے ٹی راما راو نے تین مرکزی وزراء سے ملاقات کی۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزیر شہری ترقی ہردیپ سنگھ پوری اور مرکزی وزیر تجارت پیوش گوئل سے ان کی علحدہ علحدہ ملاقاتیں ہوئیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو کی زیرقیادت ٹیم حیدرآباد واپس ہوگئی ہے۔تارک راما راو ارکان پارلیمنٹ رنجیت ریڈی اور پربھاکرریڈی کے ساتھ ریاستی دارالحکومت واپس ہوئے۔

متعلقہ خبریں
امیت شاہ پر کانگریس کا پلٹ وار
راج ناتھ سنگھ، کورونا سے متاثر
دفاع کی اراضیات ریاست کو حوالے کرنے تلنگانہ کی خواہش
راہول جی آپ کو نفرت کہاں دکھائی دیتی ہے؟: راج ناتھ سنگھ

اپنے دورہ کے ایک حصہ کے طور پر کے ٹی راما راو نے تین مرکزی وزراء سے ملاقات کی۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزیر شہری ترقی ہردیپ سنگھ پوری اور مرکزی وزیر تجارت پیوش گوئل سے ان کی علحدہ علحدہ ملاقاتیں ہوئیں۔

تارک راما راو نے راج ناتھ سے حیدرآباد کے کئی علاقوں میں دفاع کی اراضیات ریاستی حکومت کو حوالے کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا۔ ہردیپ سنگھ پوری سے انہوں نے حیدرآباد میٹرو کے دوسرے مرحلے کی اجازت دینے کی اپیل کی۔  

انہوں نے پیوش گوئل سے تلنگانہ سے اضافی 20لاکھ ٹن چاول حاصل کرنے کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا۔تارک راما راو مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ سے ملاقات نہیں کرسکے۔

 وزیر داخلہ کے دفتر کے عہدیداروں نے انہیں مطلع کیا کہ منی پور واقعات پر آل پارٹی کانفرنس کے پہلے سے طے شدہ پروگراموں میں تاخیر کی وجہ سے یہ ملاقات نہیں ہوسکے گی۔