تعلیم و روزگار

جامعۃ المؤمنات میں گرمائی دینی تعلیمی کورس

ہر سال کی طرح امسال بھی اسکولس وکالجس کے طلبہ وطالبات کے سالانہ گرمائی تعطیلات کے موقع میں ایک 45/یومی گرمائی دینی تعلیمی کورس کا آغاز کیا جارہا ہے،

حیدرآباد: مفتی حافظ محمد مستان علی قادری بانی وناظم اعلیٰ جامعۃ المؤمنات نے بتایا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی اسکولس وکالجس کے طلبہ وطالبات کے سالانہ گرمائی تعطیلات کے موقع میں ایک 45/یومی گرمائی دینی تعلیمی کورس کا آغاز کیا جارہا ہے،

متعلقہ خبریں
جامعۃ المؤمنات کے جدید داخلہ فام کی اجرائی
مفت گرمائی دینی تعلیمی کلاسس
رانچی میں مسلم پرسنل لابورڈ کی وقف کانفرنس
ریاپیڈو بائیک: نامحرم کے ساتھ بائیک پر سوار ہونا ناجائز
دینی وتہذیبی شناخت کی حفاظت

قابل وجید معلمات درس وتدریس کے فرائض انجام دیں گی،

اس گرمائی دینی تعلیمی کورس میں طلبہ وطالبات کو قرآن مجید مع تجوید،اردو،حفظ سورہ جات، دعائیں، احادیث، قرأت ونعت شریف کی عملی تربیت،

فقہ کے اہم مسائل،سیرت رسول ﷺ،نماز وضو ودیگر اہم امور سکھائے جائینگے،

اولیائے طلبہ وطالبات سے خواہش کی جاتی ہے اس کورس سے استفادہ کریں۔ مزید معلومات کیلئے فون 9346936596 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔