سن رائیزرس حیدرآباد کی دہلی کے خلاف 67 رن سے کامیابی
سلامی بلے باز ٹراویس ہیڈ اور آل راونڈر شہباز احمد کی شاندار نصف سنچریوں کی مدد سے سن رائیزرس حیدرآباد نے آئی پی ایل کے 35 ویں میاچ میں دہلی کیاپٹلس کو 67 رن کے بڑے فرق سے شکست دے دی۔
نئی دہلی: سلامی بلے باز ٹراویس ہیڈ اور آل راونڈر شہباز احمد کی شاندار نصف سنچریوں کی مدد سے سن رائیزرس حیدرآباد نے آئی پی ایل کے 35 ویں میاچ میں دہلی کیاپٹلس کو 67 رن کے بڑے فرق سے شکست دے دی۔
دہلی کو جیت کیلئے 267 رن کی ضرورت تھی تاہم پوری ٹیم 19.1 اوورس میں 199 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔ دہلی کیلئے جیک فریزر نے ایک مرتبہ پھر شاندار بیاٹنگ کرتے ہوئے سب سے زیادہ رن بنائے۔
انہوں نے 18 گیندوں میں 5 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 65 رن بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ابھیشک پوریل 42 اور کپتان ریشبھ پنت 44 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔
دیگر کھلاڑیوں میں کوئی بھی قابل قدر اسکور نہیں کرپایا۔ حیدرآباد کی جانب سے نٹراجن نے سب سے زیادہ 4‘ مینک مارکنڈے اور نتیش یڈی نے 2,2 جبکہ واشنگن سندر اور بھونیشور کمار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں سن رائیزرس حیدرآباد نے پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے 266 رن بنائے۔ اوپنرس ٹراویس ہیڈ اور ابھیشک شرما نے پہلی وکٹ کیلئے صرف 6.2 اوورس میں 131 رن کی شراکت داری کی۔
ٹراویس ہیڈ 32 گیندوں میں 11 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 89 جبکہ ابھیشک شرما 12 گیندوں میں 2 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 46 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔
شہباز احمد نے بھی شاندار بیاٹنگ کرتے ہوئے 29 گیندوں میں دو چوکوں اور 4 چکھوں کی مدد سے 59 رن بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
نتیش ریڈی 37‘ کلاسین 15 اور عبدالصمد 13 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ دہلی کیلئے کلدیپ یادو نے 4 جبکہ مکیش کمار اور اکشر پٹیل نے ایک ایک کوٹ حاصل کی۔