آندھراپردیش

چندرابابو کو 30نومبر تک گرفتار نہ کرنے سپریم کورٹ کی ہدایت

اے پی سی آئی ڈی کی طرف سے درج کردہ اس معاملہ میں چندرابابو نے ضمانت قبل ازگرفتاری کی خواہش کرتے ہوئے درخواست داخل کی تھی۔

حیدرآباد: سپریم کورٹ نے فائبرنیٹ معاملہ میں آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے قومی صدراین چندرابابونائیڈو کی جانب سے داخل کردہ ضمانت قبل ازگرفتاری کی سماعت اس ماہ کی 30تاریخ تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
ٹی ڈی پی کے قائدین گھروں پر نظر بند
شرمیلا کی سیکوریٹی میں اضافہ کی درخواست

اے پی سی آئی ڈی کی طرف سے درج کردہ اس معاملہ میں چندرابابو نے ضمانت قبل ازگرفتاری کی خواہش کرتے ہوئے درخواست داخل کی تھی۔

عدالت نے اس درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ہدایت دی کہ 30نومبر تک چندرابابو کو گرفتارنہ کیاجائے۔علاوہ ازیں عدالت عظمی نے کہا کہ اسکل ڈیولپمنٹ اسکام معاملہ میں فیصلہ دیوالی کے بعد سنایاجائے گا۔