تلنگانہ

ایس ایل بی سی واقعہ۔ایک اور لاش برآمد

گزشتہ 32 دنوں سے جاری امدادی آپریشن میں تقریباً 700 افراد مصروف ہیں، اور اب تک دو لاشیں برآمد ہو چکی ہیں، جبکہ مزید 6افراد کی تلاش کے لیے سرنگ میں کھدائی کا کام جاری ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ناگر کرنول ضلع میں ایس ایل بی سی ٹنل میں 22 فروری کو پیش آئے حادثہ کے سلسلہ میں جاری امدادی کارروائیوں کے 32ویں دن ایک اور لاش برآمد ہوئی، جس سے ریسکیو آپریشن میں کچھ پیش رفت دیکھی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
قاضی پیٹ درگاہ عرس تقاریب کا 17 اگست سے آغاز، ہنمکنڈہ کلکٹریٹ میں انتظامات کا جائزہ اجلاس
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ
مولانا ابوالکلام آزاد تقسیم ہند اور دو قومی نظریے کے سخت مخالف تھے
یلندو: جمعیت علماء کی منڈلی سطح پر نئی باڈی کا انتخاب
حیدرآباد: جامعۃ المؤمنات کی دو یومی کل ہند فقہی کانفرنس کا شاندار آغاز، 300 سے زائد علماء، مفتیان اور عالمات کی شرکت

مٹی اور دیگر ملبے کو مِنی ہٹاچی کے ذریعہ ہٹانے کے دوران، کنویئر بیلٹ سے تقریباً 50 میٹر دور ایک لاش دکھائی دی۔ ریسکیو ٹیمیں اس لاش کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

گزشتہ 32 دنوں سے جاری امدادی آپریشن میں تقریباً 700 افراد مصروف ہیں، اور اب تک دو لاشیں برآمد ہو چکی ہیں، جبکہ مزید 6افراد کی تلاش کے لیے سرنگ میں کھدائی کا کام جاری ہے۔

اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ یہ لاش کس کی ہے۔