شمالی بھارت

وضوخانے کا سروے، انجمن انتظامیہ کو نوٹس

الہٰ آباد ہائی کورٹ نے چہارشنبہ کے دن گیان واپی مسجد کی انجمن انتظامیہ مساجد کو ایک درخواست پر نوٹس جاری کی جس میں وارانسی کی عدالت کی طرف سے مسجد کے وضوخانے کے سروے کی اجازت نہ دینے کو چیلنج کیاگیا۔

پریاگ راج: الہٰ آباد ہائی کورٹ نے چہارشنبہ کے دن گیان واپی مسجد کی انجمن انتظامیہ مساجد کو ایک درخواست پر نوٹس جاری کی جس میں وارانسی کی عدالت کی طرف سے مسجد کے وضوخانے کے سروے کی اجازت نہ دینے کو چیلنج کیاگیا۔

متعلقہ خبریں
سنبھل جامع مسجد کی آہک پاشی میں کیا برائی ہے؟: الٰہ آباد ہائی کورٹ
مشین چوری کیس، اعظم خان اور بیٹے کی درخواست ضمانت مسترد
سلطان پور کے رکن پارلیمنٹ کے انتخاب کے خلاف مینکاگاندھی سپریم کورٹ سے رجوع
سرکاری عہدیداروں کو معمول کی کارروائی کے طور پر طلب نہیں کیا جاسکتا: سپریم کورٹ
متھرا شاہی عیدگاہ سروے، الٰہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ محفوظ

جسٹس روہت رنجن اگروال نے راکھی سنگھ کی درخواست نظرثانی پر یہ حکم دیا۔ راکھی سنگھ نے اپنی درخواست میں کہا کہ وضوخانے کو جہاں شیولنگ پائے جانے کا دعویٰ کیاجارہا ہے سروے سے باہررکھاگیا حالانکہ یہ سروے ضروری ہے۔

ضلع عدالت نے 21اکتوبر2023ء کوراکھی سنگھ کی درخواست خارج کردی تھی۔ جج نے کہا کہ سپریم کورٹ وضو خانے کو محفوظ رکھنے کا حکم دے چکی ہے لہذا محکمہ آثارقدیمہ کا اس علاقہ کا سروے کرنے کی ہدایت دینا مناسب نہیں ہوگا۔

ہائی کورٹ نے قبل ازیں جسٹس منیش نگم نے خود کو کیس کی سماعت سے علٰحدہ کرلیاتھا۔ چہارشنبہ کے دن معاملہ چیف جسٹس کے پاس گیا جنہوں نے کیس جسٹس روہت رنجن اگروال کی بنچ پر لسٹ کیا۔