دہلی

یوم جمہوریہ اور دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے سخت سیکوریٹی

دارالحکومت میں یوم ِ جمہوریہ اور اسمبلی الیکشن کے لئے نیم فوجی فورسس کی 60 کمپنیاں اور 10 ہزار پولیس والے تعینات کئے جائیں گے۔

نئی دہلی: دارالحکومت میں یوم ِ جمہوریہ اور اسمبلی الیکشن کے لئے نیم فوجی فورسس کی 60 کمپنیاں اور 10 ہزار پولیس والے تعینات کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں
متوسط طبقہ کیلئے عام آدمی پارٹی کا منشور جاری
یوم ِ جمہوریہ برابر حقوق دینے اور تمام لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کا سبق دیتا ہے
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز
حکومت باقی ضمانتوں کی تکمیل کیلئے مصروف عمل:گورنر
تلنگانہ کے 2 پولیس ملازمین کو راشٹر پتی میڈل

دہلی پولیس کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ سائبر اسپیشلسٹ عہدیداروں کی تعیناتی کے علاوہ ڈرون کیمروں اور سی سی ٹی وی کے ذریعہ مصروف علاقوں میں نگرانی بڑھادی جائے گی۔

اسپیشل کمشنر پولیس (لا اینڈ آرڈر) رویندر یادو نے پی ٹی آئی ویڈیوز کو بتایا کہ ہم نے قومی دارالحکومت میں سیکوریٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کے لئے مختلف ایجنسیوں کے ساتھ حال میں ایک بین ریاستی کوآرڈینیشن میٹنگ منعقد کی جس کی صدارت کمشنر دہلی پولیس سنجے اروڑہ نے کی۔

اس میٹنگ میں ہریانہ‘ پنجاب‘ اترپردیش‘ مدھیہ پردیش‘ جھارکھنڈ‘ اتراکھنڈ‘ بہار‘ راجستھان‘ چندی گڑھ اور جموں وکشمیر کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔ ہوٹلوں اور شاپنگ مالس کے سیکوریٹی عملہ کے ساتھ بھی خصوصی میٹنگ کی گئی۔ مختلف سیکوریٹی ایجنسیاں تمثیلی مشق بھی کررہی ہیں۔