دہلی

این آئی اے نے پہلگام دہشت گرد حملہ کی تحقیقات سنبھال لیں

نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے) نے پہلگام دہشت گرد حملہ کی تحقیقات اپنے ہاتھوں میں لے لی ہیں۔ عہدیداروں نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے) نے پہلگام دہشت گرد حملہ کی تحقیقات اپنے ہاتھوں میں لے لی ہیں۔ عہدیداروں نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔

انسپکٹر جنرل پولیس، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس اور سپرنٹنڈنٹ پولیس کی نگرانی میں ایجنسی کی ٹیمیں منگل کے دن پہلگام کی وادی بیسرن میں جس حملہ میں 26 ہلاکتیں ہوئیں اس کے عینی شاہدین سے تفصیلی پوچھ تاچھ کریں گی تاکہ واقعات کی کڑیاں جوڑی جائیں۔

دہشت گرد کہاں سے آئے تھے اور کدھر چلے گئے اس کا بھی جائزہ لیاجارہا ہے تاکہ دہشت گردوں کے طریقہ واردات کا پتہ چلے۔ فارنسک اور دیگر ماہرین سارے علاقہ کو کھنگال رہے ہیں تاکہ سازش کو بے نقاب کرنے کا ثبوت ملے۔