شمالی بھارت

گائے کی اسمگلنگ کا شبہ، ہجومی تشدد میں 2 مسلم نوجوان جاں بحق

یہ واقع جمعرات کی شب تقریباً2:20 بجے ارنگ پولیس اسٹیشن علاقہ کے تحت مہاندی دریا کے برج پر پیش آیا۔دونوں مہلوکین کی شناخت چاند میاں اور گڈو خان کی حیثیت سے کی گئی۔

حیدرآباد:چھتیس گڑھ میں رائے پور ضلع کے قریب گائے کی اسمگلنگ کے شبہ میں ہجومی تشدد میں دو افراد مبینہ طور پر ہلاک ہوگئے جب کہ ایک اور شخص زخمی ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
دلت نوجوان پر تشدد، برقی جھٹکے دیے گئے، ناخن نوچے گئے
گائے اسمگلنگ کا شبہ، 4 مسلمانوں پر حملہ
ڈی جے پر رقص کے دوران جھگڑا، تین نوجوانوں کی موت، 6 زخمی
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی
6ریاستوں میں 10حساس تنصیبات عوام کی پہنچ سے باہر

 ہندستان ٹائمز نے پولیس کے حوالہ سے بتایا کہ یہ واقع جمعرات کی شب تقریباً2:20 بجے ارنگ پولیس اسٹیشن علاقہ کے تحت مہاندی دریا کے برج پر پیش آیا۔دونوں مہلوکین کی شناخت چاند میاں اور گڈو خان کی حیثیت سے کی گئی۔

زخمی کی شناخت صدام کے طور پر کی گئی جو ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ پولیس نے کہا کہ ان تینوں کا تعلق اترپردیش کے سہارن پور ضلع سے ہے۔ پولیس نے کہا کہ معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے چونکہ ہنوز یہ توثیق نہیں ہوپائی کہ آیا وہ پل سے نیچے کودگئے تھے یا انہیں زدو کوب کیا گیا۔

ارنگ پولیس اسٹیشن کے انچارج شیلیندر سنگھ شیام نے کہا کہ مہلوکین مہاسمند میں ایک موضع سے بھینسوں کو اڈیشہ کی مارکٹ میں لے جارہے تھے۔ پولیس عہدیدار نے کہا کہ تینوں اپنی راہ پر تھے کہ ان پر شبہ کرتے ہوئے ان کا تعاقب کیا گیا جس پر انہوں نے اپنی گاڑی کو رائے پور کی سمت موڑ دیا۔

ہمیں شبہ ہے کہ حملہ آوروں نے یہ منصوبہ بنایا تھا چونکہ انہوں نے تیز دھار کیلے پھینکے تھے جس سے چوپائے لے جانے والی گاڑی کا ٹائر پل پرپنکچر ہوگیا جس کی وجہ سے گاڑی کو مجبوراً روکنا پڑااور دونوں فریقین میں تصادم ہوگیا۔