تلنگانہ

 چوری کا شبہ،2 نوجوانوں کو الٹا لٹکا کر زدوکوب کرنے کا واقعہ (ویڈیو وائرل)

آجر کمورا جولا راملو اور ان کے افراد خاندان نے تیجا اور کرن پر چوری کے اس واقعہ میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا۔ راملو اور ان کے افراد خاندان نے ان دونوجوانوں کو پکڑلیا اور پھر انہیں شیڈلایا گیا۔

حیدرآباد: ایک صدمہ انگیز واقعہ میں ریاست کے ضلع منچریال میں دونوجوانوں کو جن میں ایک دلت بھی ہے، سرقہ کے شبہ میں الٹا لٹکا کر ان دونوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ خبریں
ذات پات کی ہراسانی کی شکایت پر دلت بہن بھائی پر گھر کے اندر درانتیوں سے حملہ
ایران میں توہین ِ مذہب کی پاداش میں دو افراد کو پھانسی
اندور میں ٹرین میں خاتون کی ٹکڑے کی گئی لاش برآمد
گائے اسمگلنگ کا شبہ، 4 مسلمانوں پر حملہ
چال چلن پر شبہ: 12سال سے گھر میں محروس خاتون بازیاب، دل دہلادینے والا واقعہ

ان دو متاثرین کو نہ صرف الٹا لٹکا یا گیا بلکہ ان کے نیچے آگ بھی جلائی گئی اور پھر ان دونوں کو شدید زدو کو ب بھی کیا گیا۔ ضلع منچریال کے مندامری ٹاون میں یہ واقعہ اگرچیکہ جمعہ کو پیش آیا مگر اس چونکا دینے والے واقعہ کی ویڈیوز اتوار کے روز سوشل میڈیا کے مختلف پلاٹ فارم پر وائرل ہوگئیں۔

 آجر اوراس کے افراد خاندان نے شیپ (بھیڑ) فام میں کام کرنے والا19 سالہ تیجا اور اس کا دلت دوست30سالہ کرن کو پکڑکر شیپ فام کے شیڈ میں انہیں الٹا لٹکا یا۔ تقریباً20 یوم قبل اس شیڈ سے ایک بکری اور چند لوہے کی سلاخیں چوری ہوگئی تھیں۔

آجر کمورا جولا راملو اور ان کے افراد خاندان نے تیجا اور کرن پر چوری کے اس واقعہ میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا۔ راملو اور ان کے افراد خاندان نے ان دونوجوانوں کو پکڑلیا اور پھر انہیں شیڈلایا گیا۔ جہاں انہیں الٹا لٹکاکر انہیں مارا پیٹا گیا۔

ان کاظلم یہیں پر نہیں رکا بلکہ انہوں نے ان دو متاثرین کو الٹالٹکا نے کے بعد ان کے نیچے آگ روشن کی تاکہ دھویں سے یہ دونوں دم گھٹنے سے مرجائیں۔ پولیس کے مطابق تیجا، راجو کے شیپ فام میں کام کرتا تھا۔

اس کی ماں، صفائی ورکر کے طور پر کام کرتی ہیں۔پولیس نے راجو راملو اور اس کے افراد خاندان کے خلاف ایس سی، ایس ٹی ایکٹ کے تحت کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

a3w
a3w