جرائم و حادثات
کردار پر شبہ، شوہر نے بیوی پر کلہاڑی سے حملہ کرکے ہلاک کردیا
پولیس نے کہا کہ خاتون کے شوہر ماروتی نے اس کے کردار پر شبہ کرتے ہوئے کلہاڑی سے اس کی گردن پر حملہ کیا جس میں وہ شدید طورپر زخمی ہوگئی جبکہ ایک اور شخص پوچو اس حملہ سے خاتون کو بچانے کی کوشش کے دوران زخمی ہوگیا۔

حیدرآباد: بیوی کے کردار پر شبہ کرتے ہوئے شوہر نے کلہاڑی سے حملہ کرتے ہوئے بیوی کو ہلاک کردیا۔اس واقعہ میں دوسرا شخص معمولی زخمی ہوگیا۔یہ واردات تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد کے دھابہ گاوں میں کل شب پیش آئی۔
پولیس نے بتایا کہ خاتون کی شناخت 25سالہ امروتا کے طورپر کی گئی ہے جبکہ زخمی شخص پوچو کا تعلق، دھابہ گاوں آصف آباد سے ہی ہے۔پولیس نے کہا کہ خاتون کے شوہر ماروتی نے اس کے کردار پر شبہ کرتے ہوئے کلہاڑی سے اس کی گردن پر حملہ کیا جس میں وہ شدید طورپر زخمی ہوگئی جبکہ ایک اور شخص پوچو اس حملہ سے خاتون کو بچانے کی کوشش کے دوران زخمی ہوگیا۔
ماروتی اپنی بیوی کے کردار پر شبہ کررہا تھا اور پوچو کے ساتھ اس کے ناجائز تعلقات کا اس کو شبہ تھا۔پولیس نے خاتون کے باپ کی شکایت پر اس سلسلہ میں شکایت درج کرلی اور جانچ کا آغاز کردیا۔