جرائم و حادثات
تلنگانہ: انٹرمیڈیٹ کے طلبا نے ڈگری کے طالب علم کا گلاگھونٹ کر قتل کردیا
تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے بودھن ٹاون میں انٹرمیڈیٹ کے طلبا نے ڈگری کے ایک طالب علم کا گلاگھونٹ کر قتل کردیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے بودھن ٹاون میں انٹرمیڈیٹ کے طلبا نے ڈگری کے ایک طالب علم کا گلاگھونٹ کر قتل کردیا۔
بی سی ہاسٹل میں مقیم ڈگری کے طالب علم جس کی شناخت وینکٹ کے طورپر کی گئی ہے،جونیر طلبا کو تعلیم کی ترغیب دے رہا تھاجس پر انٹرمیڈیٹ کے طلبا اس کو پسند نہیں کرتے تھے جنہوں نے اس کا قتل کردیا۔
وینکٹ کے رشتہ داروں نے الزام لگایا کہ حالت نیند میں اس پر حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کیاگیا۔پولیس نے شبہ ظاہر کیاکہ معمولی جھگڑے پر یہ واقعہ پیش آیا۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور 6طلبا کو حراست میں لے لیا۔پولیس ان سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔
a3w