جرائم و حادثات
جگتیال میں ایک 55سالہ خاتون کی مشتبہ موت
اس خاتون کی شناخت ابراہیم پٹنم منڈل کے گڈور کی رہنے والی ایم نرسو کے طورپر کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق یہ خاتون گاوں کے نواحی علاقہ میں بجلی کے سب اسٹیشن کے قریب کام کیلئے گئی تھی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں ایک 55سالہ خاتون کی مشتبہ موت ہوگئی۔اس خاتون کی شناخت ابراہیم پٹنم منڈل کے گڈور کی رہنے والی ایم نرسو کے طورپر کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق یہ خاتون گاوں کے نواحی علاقہ میں بجلی کے سب اسٹیشن کے قریب کام کیلئے گئی تھی۔
اس کے رات کو گھر واپس نہ ہونے پر اس کے ارکان خاندان نے اس کی تلاش شروع کی۔اس کی لاش کھیت کے قریب خون میں لت پت پائی گئی۔اس کے سر پر زخم کے کئی نشان تھے۔
اس کے زیورات بھی غائب تھے۔اس کے ارکان خاندان نے شبہ کیا کہ اس کے قتل کی واردات پیش آئی۔اس وا قعہ کی اطلاع پر پولیس نے وہاں پہنچ کر اس واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں۔اس کے ارکان خاندان کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔