تلنگانہ

تلنگانہ: نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی پر عوام میں برہمی

اس واقعہ پر لڑکی کواسپتال لے جایاگیا کیونکہ اس کی صحت خراب ہوگئی۔لڑکی نے

حیدرآباد: تلنگانہ کے عادل آباد شہر میں نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے شرمناک واقعہ کے بعد عوام میں برہمی دیکھی گئی جنہوں نے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کرتے ہوئے ایس پی سے نمائندگی کی۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
چند طاقتیں عوام میں پھوٹ ڈالنے کیلئے کوشاں: ریونت ریڈی
محبوب نگر: اقلیتی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے چار ماہہ مفت فاؤنڈیشن کورس کی آخری تاریخ میں توسیع
محبوب نگر: المدینہ کالج میں ایک اور انجینئرنگ کالج کا اضافہ، حکومت تلنگانہ کی منظوری
محبوب نگر کوتعلیمی ہب میں تبدیل کا منصوبہ، جی کے انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کی منظوری

ذرائع کے مطابق پڑوس میں رہنے والے باپ اور بیٹے نے اس لڑکی کی عصمت دری کی۔

اس واقعہ پر لڑکی کواسپتال لے جایاگیا کیونکہ اس کی صحت خراب ہوگئی۔لڑکی نے

اپنی ماں کو اس شرمناک حرکت سے واقف کروایاجس نے فوری پولیس سے شکایت کی۔اس شکایت کی بنیاد پرپولیس نے معاملہ درج کرلیااوربتایاجاتا ہے کہ ملزمین کو گرفتارکرلیاگیا تاہم اس کی توثیق نہیں ہوئی۔

اطلاع ملتے ہی عادل آباد انچارج ایس پی جانکی شرمیلا رمس اسپتال پہنچیں اور متاثرہ لڑکی سے ملاقات کی۔انہوں نے میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس مکمل جانچ کر رہی ہے۔