قومی

نوجوانوں کی سوچ بدل رہی ہے حکومت بھی بدلے گی:اکھلیش

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے بے روزگاری کے معاملے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب نوجوانوں میں بی جے پی حکومت کے تئیں عدم اطمینان بڑھ رہا ہے۔

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے بے روزگاری کے معاملے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب نوجوانوں میں بی جے پی حکومت کے تئیں عدم اطمینان بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی سوچ بدل گئی ہے اور حکومت بھی بدلے گی۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی مسلسل یہ بات کہتی رہی ہے کہ ‘نوکری بی جے پی کے ایجنڈے میں ہے ہی نہیں۔

ان کے مطابق بے روزگاری سے پریشان نوجوان بی جے پی حکومت کے خلاف متحد ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی حکومت کی سب سے بڑی اخلاقی شکست یہ ہوتی ہے کہ متاثرہ عوام کو اپوزیشن سے امید ہو لیکن برسراقتدار جماعت سے نہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سال 2027 میں ریاست میں پی ڈی اے حکومت بنے گی اور نئے دور کی ضروریات کے مطابق روزگار اور کاروبار کے نئے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

ایس پی صدر نے کہا کہ ریاست میں عوام کی پریشانی بڑھ رہی ہے اور اسی وجہ سے متاثرین کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے ‘جو متاثر، وہ پی ڈی اے ‘ کا نعرہ دیتے ہوئے نوجوانوں سے بی جے پی کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی۔ مسٹر یادو نے کہا،نوجوان آج کہیں، بی جے پی نہیں چاہیے۔