بین الاقوامی

پاکستانی ایر اسپیس ہندوستانی طیاروں کیلئے 24 اکتوبر تک بند

پاکستان نے چہارشنبہ کے دن ہندوستانی طیاروں کے لیے اپنی ایر اسپیس بند رکھنے کی مدت میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔ پاکستانی ایرپورٹ اتھاریٹی نے یہ بات بتائی۔

اسلام آباد (پی ٹی آئی)پاکستان نے چہارشنبہ کے دن ہندوستانی طیاروں کے لیے اپنی ایر اسپیس بند رکھنے کی مدت میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔ پاکستانی ایرپورٹ اتھاریٹی نے یہ بات بتائی۔

پاکستان اور ہندوستان نے اپریل 2025 کے پہلگام دہشت گرد حملہ کے بعد ایک دوسرے کی ایرلائنس کے لیے اپنے فضائی حدود بند کردیئے تھے۔

پاکستان ایرپورٹ اتھاریٹی کی جاری کردہ نوٹس ٹو ایر مین کہاگیا کہ چہارشنبہ کی صبح 10:45 بجے سے 24 اکتوبر کی صبح 4:59 بجے تک پاکستانی ایر اسپیس ہندوستانی طیاروں کے لیے بند رہے گی۔