کھیل

ٹی-20 خواتین ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 113 رنوں سے ہرایا

منگل کی شب ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اور پہلی ہی گیند پر بیتھ مونی صفر پر آؤٹ ہو گئیں۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آئیں ایلس پیری نے جارجیا وال کے ساتھ اننگ کو سنبھالا۔ دونوں نے دوسرے وکٹ کے لیے سنچری شراکت قائم کی۔

ہیلنگلے: ایلس پیری (71 رنز اور دو وکٹ) کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے ٹی-20 ورلڈ کپ کے 21ویں میچ میں پاکستان کو 113 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے اپنی دعویداری مضبوط کر لی۔ یہ ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کی مسلسل چوتھی فتح ہے۔


منگل کی شب ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اور پہلی ہی گیند پر بیتھ مونی صفر پر آؤٹ ہو گئیں۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آئیں ایلس پیری نے جارجیا وال کے ساتھ اننگ کو سنبھالا۔ دونوں نے دوسرے وکٹ کے لیے سنچری شراکت قائم کی۔


اپنا دسواں ٹی-20 ورلڈ کپ کھیلنے والی ایلس پیری نے ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی نصف سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 48 گیندوں پر 71 رنز بنائے، جس میں نو چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ نویں اوور میں جارجیا وول 28 گیندوں پر 39 رنز بنا کردوسرے وکٹ کے طورپر آؤٹ ہوئیں۔ اینابل سدرلینڈ 18 گیندوں میں 27 رن بنائے۔ نکولا کیری 13 گیندوں میں 26 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔


آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز کا بڑا اسکورکھڑا کیا۔ پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال، نشرا سندھو اور رمیم شمیم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ فاطمہ ثنا نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔


ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم آسٹریلوی باؤلنگ اٹیک کے سامنے بے بس نظر آئی اور 13.4 اوورز میں صرف 86 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ یوں آسٹریلیا نے 113 رنز سے شاندار کامیابی حاصل کی۔


پاکستان کی جانب سے منیبہ علی نے سب سے زیادہ 32 رنز بنائے جب کہ صرف کپتان فاطمہ ثنا (17) اور ارم جاوید (14) ڈبل فیگر میں پہنچیں۔ پاکستان کی تین کھلاڑیاں رن آؤٹ ہوئیں۔


آسٹریلیا کی جانب سے سوفی مولینو، اینابیلا سدرلینڈ اور ایلیس پیری نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جارجیا ویرہم نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔