کھیل

انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے ہندوستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی

انگلینڈ نے 144 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایمی جونز اور ٹیمی بیومونٹ کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے 54 رنز جوڑے۔ 11ویں اوور میں اسنیہ رانا نے ٹیمی بیومونٹ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔

لندن: سوفی ایکلیسٹون (تین وکٹ) کی عمدہ گیندبازی کے بعد ایمی جونز (46 ناٹ آؤٹ)، ٹمی بیومونٹ (34) اور نیٹ سائبر برنٹ (21) رنوں کی شاندار اننگز کی بدولت انگلینڈ نے دوسرے ایک روزہ میچ میں ہندوستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

متعلقہ خبریں
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ہندوستان میں ٹسٹ سیریز جیت لی
ہندوستان کے پہلے فوجی طیارہ ساز یونٹ کا افتتاح
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز


انگلینڈ نے 144 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایمی جونز اور ٹیمی بیومونٹ کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے 54 رنز جوڑے۔ 11ویں اوور میں اسنیہ رانا نے ٹیمی بیومونٹ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔

بیومونٹ نے 35 گیندوں میں 34 رنز بنائے۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والی کپتان نیٹ سائبر برنٹ نے ایمی جونز کے ساتھ مل کر اننگ کو سنبھالا۔ 19ویں اوور میں بارش کی وجہ سے کھیل روکے جانے کے وقت انگلینڈ نے 18.4 اوور میں ایک وکٹ پر 102 رنز بنائے تھے۔ جب کھیل دوبارہ شروع ہوا تو انگلینڈ کو 24 اوورز میں 115 رنز کا ہدف دیا گیا۔

کھیل شروع ہونے کے ساتھ ہی نیٹ سائبر برنٹ (21) کوکانتی گوڑ نے بولڈ آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ انگلینڈ نے 21 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنائے اور میچ آٹھ وکٹوں سے جیت لیا۔ ایمی جونز نے 57 گیندوں میں 46 رنز (ناٹ آؤٹ) کی اننگز کھیلی۔ صوفیہ ڈنکلے نو رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔ ہندوستان کی جانب سے اسنیہ رانا اور کانتی گوڑ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔


اس سے قبل آج یہاں انگلینڈ نے بارش سے متاثرہ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری ہندوستانی خواتین ٹیم نے اسمرتی مندھانا (42) ، دیپتی شرما (30 ناٹ آؤٹ)، ہرلین دیول (16) اور ارودھنتی ریڈی (14) کی شراکت سے مقررہ 29 اوورز میں 8 وکٹوں پر 143 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے سوفی ایکلسٹون نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ایملی آرلوٹ اور لنسی اسمتھ کو دودووکٹ ملے۔ شارلٹ ڈین نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔