شمالی بھارت
بی ایس ایف نے پاکستانی شہری کو رینجرز کے حوالے کیا
بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے فیروز پور سیکٹر سے پکڑے گئے ایک پاکستانی شہری کو پاک رینجرز کے حوالے کر دیا۔

جالندھر: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے فیروز پور سیکٹر سے پکڑے گئے ایک پاکستانی شہری کو پاک رینجرز کے حوالے کر دیا۔
بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے ایک افسر نے اتوار کو بتایا کہ ہفتہ کی شام ایک پاکستانی شہری بین الاقوامی سرحد عبور کر کے فیروز پور سیکٹر کے گاؤں بھاکھڑا کے علاقے میں ہندوستانی حدود میں داخل ہوا تھا جسے جوانوں نے پکڑ لیا۔
انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ گرفتار پاکستانی شہری حاکم علی (75) ساکن قصور (پاکستان) غلطی سے ہندستانی حدود میں داخل ہو گیا تھا۔ اس شخص سے کوئی قابل اعتراض چیز نہیں ملی ہے۔
عہدیدار نے بتایا کہ بی ایس ایف نے پاکستان رینجرز سے رابطہ کیا اور اس معاملے پر احتجاج درج کرایا۔ اس کے بعد رات 8.30 بجے کے قریب گرفتار پاکستانی شہری کو خیر سگالی اور انسانی بنیادوں پر پاکستان رینجرز کے حوالے کر دیا گیا۔