شمالی بھارت

جرمن شہریوں نے کیرالا میں پہلی مرتبہ ووٹ ڈالا

کیرالا میں چھٹیاں منانے والے 4 جرمن شہریوں نے پہلی مرتبہ اپنے ملک کے وفاقی انتخابات کے لئے یہاں ووٹ ڈالا۔ ترواننت پورم میں جرمنی کے اعزازی قونصل خانہ میں انہوں نے 23 فروری کے الیکشن کے لئے ووٹ ڈالا۔

ترواننت پورم: کیرالا میں چھٹیاں منانے والے 4 جرمن شہریوں نے پہلی مرتبہ اپنے ملک کے وفاقی انتخابات کے لئے یہاں ووٹ ڈالا۔ ترواننت پورم میں جرمنی کے اعزازی قونصل خانہ میں انہوں نے 23 فروری کے الیکشن کے لئے ووٹ ڈالا۔

متعلقہ خبریں
انتخابی ڈیوٹی پر مامور ملازمین کو ووٹ دینے کا ایک اور موقع

وفاقی جمہوریہ جرمنی کے اعزازی قونصل برائے کیرالا سید ابراہیم نے نگرانی کی۔

کیرالا میں گزرتے وقت کے ساتھ جرمن سیاحوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ کیرالا آنے والے غیرملکی شہریوں میں اوسطاً 5 تا 7 فیصد جرمن شہری ہوتے ہیں۔

دوسری جانب ہندوستانی نرسوں کی بڑی تعداد جو کیرالا سے تعلق رکھتی ہے‘ جرمنی میں کام کررہی ہے۔ ہندوستانی طلبا کی بڑی تعداد بھی جرمنی میں زیرتعلیم ہے۔