منتخب عازمین حج کو پہلی قسط ادا کرنے کی آخری تاریخ
تلنگا نہ اسٹیٹ سے 5278 عازمین حج کا آن لائن ڈرا (قرعہ) کے ذریعہ انتخاب عمل میں آیا۔ منتخب عازمین حج کو چاہیے کہ وہ ہفتہ 15اپریل تک اپنی پہلی قسط کی رقم ادا کرلیں۔

حیدرآباد: محمد سلیم صدر نشین تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی، بی شفیع اللہ (آئی ایف ایس) ایگزیکٹیو آفیسر حج کمیٹی نے ایک مشترکہ صحافتی بیان میں کہا کہ تلنگا نہ اسٹیٹ سے 5278 عازمین حج کا آن لائن ڈرا (قرعہ) کے ذریعہ انتخاب عمل میں آیا۔ منتخب عازمین حج کو چاہیے کہ وہ ہفتہ 15اپریل تک اپنی پہلی قسط کی رقم ادا کرلیں۔
بعد ادائیگی کے ڈاؤن لوڈ کی گئی حج درخواست اور ڈیکلریشن کی کاپی، حج کمیٹی آف انڈیا کے تجویز کردہ پروفورما کے میڈیکل سرٹیفکیٹس جن پر سرکاری میڈیکل آفیسریا سرکاری ڈاکٹر کی دستخط لازمی ہے۔
محمد سلیم نے کہا کہ منتخب عازمین حج کو چاہئے کہ وہ حج کی پہلی قسط کی ا دائیگی کے بعد اصل انٹر نیشنل پاسپورٹ، حج درخواست فارم کی کاپی، میڈیکل سر ٹیفکیٹ، پے مینٹ سلپ،دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹوزجسکا پس منظر سفید ہو، کوویڈ 19 سر ٹیفکیٹ اور بینک کی تفصیلات تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی میں منگل 18 اپریل سے قبل جمع کروادیں۔