مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں 5سال میں 3 لاکھ سے زائد افراد مشرف بہ اسلام

سعودی وزیر نے بتایا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں اسلام قبول کرنے والوں کی سب سے زیادہ تعداد گزشتہ سال 2023 میں رہی جس میں ایک لاکھ 63 ہزار 319 افراد امن کے دین کی تعلیمات سے متاثر ہو کر حلقہ بگوش اسلام ہوئے۔

ابوظہبی: سعودی عرب میں صرف پانچ سال میں تین لاکھ سے زائد افراد اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے ہیں۔ اسلام دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلتا ہوا مذہب ہے اور سالانہ لاکھوں افراد اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر دائرہ اسلام میں داخل ہو رہے ہیں جس کی تصدیق سعودی وزارت اسلامی امور نے بھی کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں
رامائن میں خاتم النبیینؐ اور اہل بیتؓ کا تفصیلی تذکرہ
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم

غیر ملکی میڈیا نے سعودی وزارت اسلامی امور کے سیکریٹری ڈاکٹر سعود الغامدی کے سعودی ٹی وی چینل ون کو دیے گئے انٹرویو کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے جس  میں ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں مملکت میں تین لاکھ 47 ہزار 646 افراد نے اسلام قبول کیا ہے۔

سعودی وزیر نے بتایا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں اسلام قبول کرنے والوں کی سب سے زیادہ تعداد گزشتہ سال 2023 میں رہی جس میں ایک لاکھ 63 ہزار 319 افراد امن کے دین کی تعلیمات سے متاثر ہو کر حلقہ بگوش اسلام ہوئے۔

ڈاکٹر سعود الغامدی کا کہنا تھا کہ مملکت میں 2019 میں 21 ہزار 654، 2020 میں 41 ہزار 441، 2021 میں 27 ہزار 333 جب کہ 2022 میں 93 ہزار 899 افراد دائرہ اسلام میں داخل ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں قائم 457 دعوتی انجمنیں کام کررہی ہیں جہاں 423 داعیہ خدمات انجام دیتی ہیں۔