دہلی

عمر انصاری کو گرفتاری سے تحفظ، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ نے جمعرات کے روزجرائم پیشہ سے سیاستداں بنے مختار انصاری کے لڑکے عمر انصاری کو ایک فوجداری کیس میں گرفتاری سے تحفظ فراہم کیا۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعرات کے روزجرائم پیشہ سے سیاستداں بنے مختار انصاری کے لڑکے عمر انصاری کو ایک فوجداری کیس میں گرفتاری سے تحفظ فراہم کیا۔

متعلقہ خبریں
عباس انصاری والدکی فاتحہ میں شرکت کے خواہاں
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
مختار انصاری کو جیل میں قتل کردینے کا اندیشہ
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ

یہ کیس 2022 کے اسمبلی انتخابات کے دوران مثالی ضابطہ اخلاف کی مبینہ خلاف ورزی پر ان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

جسٹس رشی کیش رائے اور جسٹس پی کے مشرا پر مشتمل بنچ نے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کو چیلنج کرتے ہوئے داخل کی گئی ان کی درخواست پر حکومت ِ اترپردیش کو ایک نوٹس جاری کردی۔

سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل‘ انصاری کی طرف سے پیش ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ اصل ملزم کو اس معاملہ میں باقاعدہ ضمانت منظور کی گئی ہے۔