آندھراپردیش

اے پی:کڑپہ ضلع کی دکان میں آگ، دو کروڑروپئے کا نقصان

آندھراپردیش کے ضلع کڑپہ میں ہول سیل مارکٹ کی ایک دکان میں اچانک آگ لگ گئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع کڑپہ میں ہول سیل مارکٹ کی ایک دکان میں اچانک آگ لگ گئی۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر

ذرائع کے مطابق کل شب اچانک یہ آگ لگی جس کے نتیجہ میں دوکروڑروپئے کا مالی نقصان ہوا ہے۔

آگ اتنی شدید تھی کہ تین فائرانجنوں کے عملہ نے کافی جدوجہد کے بعد اس پر قابو پایا۔

ذرائع کے مطابق اس دکان میں بڑے پیمانہ پر خشک میوہ جات ہونے کے نتیجہ میں آگ تیزی کے ساتھ پھیلی۔

آگ کے بلند شعلے نظرآرہے تھے۔شبہ کیاجارہا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔

ا س واقعہ میں کسی بھی قسم کے جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔