حیدرآباد

پرانے شہر میں بی جے پی کی رکنیت سازی مہم جاری، سی کرشنایادو نے کارڈ تقسیم کئے

نوجوان، مرد و خواتین، اور بزرگ افراد بڑی تعداد میں بی جے پی کی رکنیت اختیار کر رہے ہیں، جبکہ پرانے شہر میں ایک لاکھ بی جے پی ارکان بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: پرانے شہر میں بی جے پی کی رکنیت سازی مہم زوروشور سے جاری ہے۔ اس مہم کی نگرانی سابق ترجمان تلنگانہ بی جے پی میر فراست علی باقری کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا
حیدرآباد: نوجوان نسل ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
اردو جرنلسٹس فیڈریشن کا ایوارڈ فنکشن، علیم الدین کو فوٹو گرافی میں نمایاں خدمات پر اعزاز
حضرت بندہ نوازؒ علم و روحانیت کے درخشاں مینار تھے: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری

نوجوان، مرد و خواتین، اور بزرگ افراد بڑی تعداد میں بی جے پی کی رکنیت اختیار کر رہے ہیں، جبکہ پرانے شہر میں ایک لاکھ بی جے پی ارکان بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

سابق وزیر متحدہ آندھرا پردیش سی کرشنایادو نے حسینی نگر دارالشفاء میں منعقدہ بی جے پی رکنیت سازی پروگرام کے دوران بزرگ شخصیت تقی حسین اور دیگر کو بی جے پی کے رکن بننے کے کارڈ تقسیم کئے۔ اس موقع پر حلقہ اسمبلی چارمینار کے پارٹی انچارج پروین کمار بھی موجود تھے۔