تعلیم و روزگار

چھت پر ترکاریوں کی کاشت، اتوار کو ہارٹیکلچر کا تربیتی پروگرام

سبزیاں انسانی جسم کے لئے ضروری وٹامنز اور منرلس کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ متوازن غذا کے لئے، ایک بالغ کو آئی سی ایم آر کی سفارش کے مطابق روزانہ 400 گرام سبزیوں کا استعمال کرنا چاہیے۔

حیدرآباد: سبزیاں انسانی جسم کے لئے ضروری وٹامنز اور منرلس کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ متوازن غذا کے لئے، ایک بالغ کو آئی سی ایم آر کی سفارش کے مطابق روزانہ 400 گرام سبزیوں کا استعمال کرنا چاہیے۔

شہروں کی آبادی میں تیزی سے اضافہ، سبزیوں کی کاشت کے لئے مطلوبہ رقبہ کی عدم دستیابی اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر محکمہ باغبانی تلنگانہ کی جانب سے 26 مئی اتوار کو صبح 10.00 بجے سے دوپہر 1.00 بجے تک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

تلنگانہ ہارٹیکلچر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، ریڈ ہلز حیدرآباد میں ’منا الّو منا کوراگیالو پروگرام‘ کے تحت چھت پر اچھے معیار کے جراثیم اور، کیڑے مار ادویات سے پاک سبزیوں کو اگانے اور بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ اس پروگرام کا مقصد صحت عامہ کی بہتر نگہداشت کو فروغ دینا اورکاربن کے اخراج میں کمی لانا ہے۔

اس پروگرام میں شرکت کے خواہشمند افراد رجسٹریشن فیس 100روپے ادا کرتے ہوئے استفادہ کر سکتے ہیں۔

مزید تفصیلات کے لیے 7674072539 / 8977714409 پر اور ڈائرکٹر آف ہارٹیکلچر اینڈ سیریکلچر پبلک گارڈنز، حیدرآباد سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

a3w
a3w