تلنگانہ
تلنگانہ کے بھونگیر ضلع میں اقامتی اسکول کی پانچویں جماعت کی طالبہ نے چوتھی منزل سے کود کر خودکشی کرلی
اس طالبہ کا تعلق محبوب نگر ضلع کے وٹھلا پورم گاؤں سے بتایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، گزشتہ روز ہی اس کے والدین نے اُسے ہاسٹل میں داخل کروایا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع کے چوٹ اُپل منڈل کے توپران پیٹ گاؤں میں واقع مہاتما جیوتی راؤ پھولے بی سی ویلفیئر رہائشی اسکول میں پانچویں جماعت کی طالبہ سندھیا (عمر 10 سال) نے چوتھی منزل سے کود کر خودکشی کر لی ۔
اس طالبہ کا تعلق محبوب نگر ضلع کے وٹھلا پورم گاؤں سے بتایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، گزشتہ روز ہی اس کے والدین نے اُسے ہاسٹل میں داخل کروایا تھا۔
شب میں مطالعہ کے بعد صبح وہ عمارت کی اوپری منزل سے کود گئی۔ اس واقعہ کو ہاسٹل کے واچ مین نے دیکھا اور فوراً اسکول انتظامیہ اور پولیس کو مطلع کیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ فی الحال خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں