تلنگانہ
ٹرینڈنگ

انٹرمیڈیٹ طلبہ کیلئے اہم خبر، امتحانی مراکز میں کن چیزوں کا لے جانا ممنوع رہے گا؟

امتحانی مراکز میں الیکٹرانک آلات کے بشمول موبائیل فونس، اسمارٹ اور ریگولر واچس کا استعمال سختی کے ساتھ ممنوع رہے گا۔ طلبہ کو چاہئے کہ وہ متعلقہ امتحانی مرکز میں مختص کمرہ میں ان الیکٹرانک آلات جمع کرادیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے انٹر امتحانات میں تاخیر سے امتحانی مراکز پہونچے والے طلبہ کو 5 منٹ رعایت دینے کا اعلان کردیا ہے جبکہ ریاست میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 5 سے 25 مارچ منعقد ہوں گے۔ یہ امتحانات 9بجے صبح سے 12بجے دن منعقد ہوں گے۔ طلبہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ8:45 بجے صبح امتحانی مراکز پہونچ جائیں۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں Amazon کی "زیرو ریفرل فیس” پالیسی نے بیچنے والوں کے دل جیت لیے
ادب اسلامی شہر حیدرآباد کا کامیاب طرحی مشاعرہ کا انعقاد
شیڈول سے قبل انٹرمیڈیٹ میں داخلہ نہ لیں
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
جامعہ عثمانیہ میں عربی و فارسی زبانوں کی تنسیخ پر افسوسناک ردعمل: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ صابر پاشاہ

امتحانی مراکز کو تاخیر سے پہونچنے والے طلبہ کو 5 منٹ کے وقت کی رعایت دی جائے گی۔ ایک منٹ کی تاخیر کے اصول کو بھول جائیں۔ سخت قواعد وضوابط سے تلنگانہ انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو امتحانی مراکز میں داخلہ کیلئے مسائل کا سامنا ہے۔

امتحانی مراکز میں الیکٹرانک آلات کے بشمول موبائیل فونس، اسمارٹ اور ریگولر واچس کا استعمال سختی کے ساتھ ممنوع رہے گا۔ طلبہ کو چاہئے کہ وہ متعلقہ امتحانی مرکز میں مختص کمرہ میں ان الیکٹرانک آلات جمع کرادیں۔

 امتحانات کے دوران ہر نصف گھنٹہ کو ایک بار گھنٹی بجائی جائے گی۔ ایسے طلبہ کو جنہیں مدد درکارہے، چیف سپرنٹنڈنٹ کی نگرانی میں اسکرائبس(کاتب) فراہم کیاجائے گا۔ طلبہ کی سہولت کیلئے ہر امتحانی مرکز میں ٹرانسپورٹ، پینے کے پانی اور ہیلت کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

ریاست تلنگانہ سے 9لاکھ 96 ہزار 97 طلبہ انٹر امتحانات میں شرکت کریں گے۔ ان طلبہ کیلئے پوری ریاست میں 1532 امتحانی مراکز بتائے گئے ہیں۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

چیف سپرنٹنڈنٹس، ڈپارٹمنٹل آفیسرس، ممتحن، فلائنگ اسکواڈس اور سیٹنگ اسکوارڈ کے بشمول 1532 عہدیداروں کو تعینات کیا جائے گا تاکہ امتحانات کے پرامن اور شفاف انداز میں انعقاد کو یقینی بنایاجاسکے۔

اگر کوئی طالب علم آئی وی آر (انٹراکٹیو وائس ریسپانس) 9240205555 کے ذریعہ رسائی حاصل کرتا ہے تو اسے فوری طورپر مدد فراہم کی جائے گی۔ چیٹنگ کو روکنے کیلئے تمام امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ دفتر بورڈ میں قائم کمانڈ کنٹرول سنٹر میں 33 بڑی اسکرینس کے ذریعہ نظررکھی جائے گی  ۔