حیدرآباد

مرکزی وزیر امیت شاہ کا دورہ تلنگانہ ملتوی

کشن ریڈی نے مزید بتایا ہے کہ ضروری کام کی وجہ شاہ نے دورہ ملتوی کردیا۔صدر بی جے پی تلنگانہ جی کشن ریڈی نے کہا کہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر امیت شاہ کا دورے محبوب نگر، کریم نگر اور حیدرآباد ملتوی کردیا گیا ہے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ تلنگانہ ملتوی کردیا گیا ہے۔یہ بات ریاستی بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے آج یہاں بتائی اور کہا کہ مرکزی وزیر جو کہ ریاست میں بی جے پی کے اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے اتوار کو آنے والے تھے اُن کا دورہ ملتوی کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
شعبہ معدنیات میں مزید اصلاحات، پالیسی ساز فیصلے متوقع : کشن ریڈی
بچوں کے ادب پرحیدرآباد میں سہ روزہ بین الاقوامی "جشن رنگ بچپن” سمینار
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
کانگریس اور بی آر ایس میں خفیہ مفاہمت:امیت شاہ
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا

 کشن ریڈی نے مزید بتایا ہے کہ  ضروری کام کی وجہ شاہ نے دورہ ملتوی کردیا۔صدر بی جے پی تلنگانہ جی کشن ریڈی نے کہا کہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر امیت شاہ کا دورے محبوب نگر، کریم نگر اور حیدرآباد ملتوی کردیا گیا ہے۔

 بتایا جارہا ہے کہ ریاست بہار میں رونما تازہ ترین سیاسی صورتحال کی وجہ سے امیت شاہ کا دورہ تلنگانہ ملتوی کردیا گیا ہے۔ تاہم عنقریب امیت شاہ تلنگانہ کے دورے پر آئیں گے۔