حیدرآباد: ملک کے مختلف مقامات سے شخصی ڈاٹا کی چوری اورفروخت، گروہ گرفتار
حیدرآباد: تلنگانہ کی سائبرآباد پولیس نے ملک کے مختلف مقامات سے شخصی ڈیٹا چوری کرکے فروخت کرنے والے ایک گروہ کو گرفتار کرلیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی سائبرآباد پولیس نے ملک کے مختلف مقامات سے شخصی ڈیٹا چوری کرکے فروخت کرنے والے ایک گروہ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس سے کی گئی شکایات کی بنیاد پر پتہ چلا کہ ملک بھر میں کروڑوں افرادکا ڈیٹا چوری کرکے فروخت کیا جا رہا ہے۔
سائبر جرائم پیشہ افراد بینکوں اور سم کارڈز کے نام پر پیغامات بھیج رہے تھے۔
ان پیغامات کے ذریعہ بھیجے گئے لنکس پر کلک کرنے پر صارفین کا ذاتی ڈاٹا ان کے ہاتھ لگ رہا تھا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ افراد اس ڈاٹا کو فروخت کررہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کروڑوں افراد کے آدھارکارڈ، فون، بینک کے کھاتوں کے ذاتی ڈیٹاکی چوری کی گئی۔
اس سلسلہ میں شہرحیدرآباد کے تینوں پولیس کمشنریٹس میں سینکڑوں مقدمات درج ہیں۔
حال ہی میں ایچ ایس بی سی، ایس بی آئی کے نام پر بڑی تعداد میں لوگوں کو پیغامات موصول ہوئے ہیں جن میں کے وائی سی اپ ڈیٹ، کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کی معلومات مانگی گئی ہیں۔
تینوں کمشنریٹس میں متاثرین کی جانب سے بڑی تعداد میں شکایات موصول ہوئی جس کے بعد پولیس نے چوکسی کامظاہرہ کرتے ہوئے اسے ایک چیلنج کے طور پر لیا اور سائبرآباد پولیس نے ان افراد کو گرفتار کرلیا۔
یواین آئی