حیدرآباد

عازمین حج کا کل پہلا تربیتی اجتماع

تلنگانہ حج کمیٹی کے زیر اہتمام منتخب عازمین حج کا پہلا تربیتی اجتماع اتوار 25 فروری کو 10 بجے صبح تا 5 بجے شام ہائی ٹیک گارڈن فنکشن ہال میں قریب نیو گول ناکہ برج‘ موسیٰ رام باغ روڈ‘ نیو واحد نگر کالونی اولڈ ملک پیٹ میں مقرر ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ حج کمیٹی کے زیر اہتمام منتخب عازمین حج کا پہلا تربیتی اجتماع اتوار 25 فروری کو 10 بجے صبح تا 5 بجے شام ہائی ٹیک گارڈن فنکشن ہال میں قریب نیو گول ناکہ برج‘ موسیٰ رام باغ روڈ‘ نیو واحد نگر کالونی اولڈ ملک پیٹ میں مقرر ہے۔

متعلقہ خبریں
10 روزہ حج و عمرہ تربیتی کورس کا آغاز
حج 2024 کیلئے مختلف خدمات کے ٹنڈرس کی طلبی
تلنگانہ حج کمیٹی کا ہفتہ اور اتوار کو عازمین حج کا تربیتی اجتماع
مینار گارڈن عازمین حج کا دسواں تربیتی اجتماع
تلنگانہ حج کمیٹی کے زیر اہتمام اتوار کو حج کاساتواں تربیتی اجتماع

خواتین عازمین حج کے لئے علحدہ انتظام اے ون پیالس فنکشن ہال قریب ہائی ٹیک گارڈن مقرر ہے۔ محمد علی شبیر مشیر (ایس سی‘ ایس ٹی‘ بی سی واقلیتی بہبود) حکومت تلنگانہ منتخب عازمین حج کے پہلے تربیتی اجتماع کا افتتاح کریں گے۔

سید عمر جلیل آئی اے ایس (ریٹائرڈ) سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود و دیگر سینئر عہدیدار شرکت کریں گے۔ شیخ لیاقت حسین اگزیکیٹیو آفیسر حج کمیٹی نے بتایا کہ تقریباً 4000 عازمین حج کی اس تربیتی اجتماع میں شرکت متوقع ہے۔

مذہبی اسکالرس سفر حج کے دوران مناسک حج وزیارت مدینہ منورہ سے متعلق اہم نکات پر بیان کریں گے۔ حافظ وقاری محمد حمید الدین کی قرأت کلام پاک سے آغاز ہوگا۔ مولانا محمد انصار انور حسامی (شاکر) نعت شریف پیش کریں گے۔ مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ‘ فضائل حج سے متعلق بیان کریں گے۔

مولانا مفتی تجمل حسین امام وخطبے مسجد حسینی وجئے نگر کالونی مناسک حج وعمرہ پر تفصیلی بیان کریں گے۔ وحافظ عبدالرشید طلحہ نعمانی آداب زیارت مدینہ منورہ پر متعلق بیان کریں گے۔

اس تربیتی اجتماع میں احرام باندھنے کی عملی تربیت دی جائے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 040 – 23298793 پر اوقات دفتر صبح 10:30 تا 5 بجے شام ربط پیدا کریں۔