تلنگانہ
تلنگانہ: سنگاریڈی کے سیگاچی فیکٹری میں چھٹے روز بھی ملبہ ہٹانے کا کام جاری، ہلاکتوں کی تعداد 39 تک پہنچی
اب تک اس حادثہ میں مہلوکین کی تعداد 39 تک پہنچ چکی ہے، جن میں سے صرف 34 کی شناخت ہو سکی ہے۔ باقی پانچ نامعلوم لاشیں پٹن چیرو اسپتال میں رکھی گئی ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے پاشامیلارم میں واقع سیگاچی انڈسٹری میں ہوئے دھماکہ کے بعد چھٹے دن بھی ملبہ صاف کرنے کا کام جاری ہے۔ مختلف محکمہ جات کی ٹیمیں مسلسل ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔
اب تک اس حادثہ میں مہلوکین کی تعداد 39 تک پہنچ چکی ہے، جن میں سے صرف 34 کی شناخت ہو سکی ہے۔ باقی پانچ نامعلوم لاشیں پٹن چیرو اسپتال میں رکھی گئی ہیں۔
مزید 9 مزدوروں کا ابھی تک کچھ پتہ نہیں چلا ہے، جبکہ مختلف اسپتالوں میں 23 زخمی مزدور زیر علاج ہیں۔