گچی باؤلی پولیس کو سمیتا سبھروال کا تفصیلی بیان حوالے
تلنگانہ کی سینئر آئی اے ایس آفیسر سمیتا سبھر وال نے ہفتہ کے روز کہا کہ وہ، سنٹرل یونیورسٹی سے متصل کنچہ گچی باؤلی کی 400ایکڑ اراضی کی مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ تصویر کے معاملہ میں گچی باؤلی پولیس کو تفصیلی بیان دیا ہے۔

حیدرآباد (پی ٹی آئی) تلنگانہ کی سینئر آئی اے ایس آفیسر سمیتا سبھر وال نے ہفتہ کے روز کہا کہ وہ، سنٹرل یونیورسٹی سے متصل کنچہ گچی باؤلی کی 400ایکڑ اراضی کی مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ تصویر کے معاملہ میں گچی باؤلی پولیس کو تفصیلی بیان دیا ہے۔
یہ دیکھتے ہوئے کہ ان کی تصویر کو2000 افراد نے ایکس پر دوبارہ شیئر کیا ہے، سمیتا سبھروال کو پولیس نے ایک گواہ کے طور پر نوٹس دی تھی۔ خاتون آئی اے ایس آفیسر نے پولیس سے وضاحت طلب کی کہ آیا ایک ہی کارروائی (نوٹس دینا) سب کیلئے شروع کی گئی ہے۔
انہوں نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے گچی باؤلی پولیس حکام کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے۔ بی این ایس ایکٹ کے تحت ایک پابند قانون شہری ہونے کے ناطہ میں نے آج اپنا مکمل بیان دیا ہے۔ ان کے پوسٹ کو تقریباً2ہزار افراد نے اس پلاٹ فام پر دوبارہ شیئر کیا ہے۔
میں نے پولیس سے اس بات کی وضاحت طلب کی تھی کہ آیا سب کیلئے یہ کارروائی شروع کی گئی ہے؟۔ انہوں نے تحریر کیا کہ اگر یہی کارروائی شروع نہیں کی جاتی تو منتخب افراد کو نشانہ بنانے پر خدشات پیدا ہوجاتے۔ جس کے سبب قانون کے سامنے قدرتی انصاف اور مساوات کے ا صولوں پر سمجھوتہ سمجھا جاتا۔ سمیتا سبھر وال پرنسپل سکریٹری (یوتھ آفیئرس، ٹورازم اینڈ کلچر) نے یہ بات کہی۔
سابر آباد پولیس نے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تصویر کو دوبارہ شیئر کرنے کے معاملہ میں سینئر خاتون آئی اے ایس آفیسر کو نوٹس جاری کی تھی۔ سمیتا سبھروال نے 31مارچ کو ایک تصویر کو ری شیئر کیا تھا جس میں ارتھ موورس مشینوں، دوہرنوں ایک اور مور کو دکھایا گیا۔