حیدرآباد

بی آرایس سربراہ چندرشیکھرراؤ کی پیر سے بس یاترا

ہر روز شام میں ہر پارلیمانی حلقہ کے تین تا چارعلاقوں کا انتخاب کرتے ہوئے وہاں دورہ کیاجائے گا۔ اہم مقامات پر اوپن ہاؤس کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ سدی پیٹ میں اس یاترا کا اختتام عمل میں لایاجائے گا۔

حیدرآباد: بھارت راشٹرا سمیتی کے صدر و سابق وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی بس یاترا کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ وہ پیر سے بس یاتراکاآغازکریں گے۔ مریال گوڑہ سے اس یاترا کاآغاز ہوگا جو آئندہ ماہ کی 10 تاریخ تک جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں
کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
تلنگانہ ہائی کورٹ میں تحقیقاتی کمیشن کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست مسترد
مرحومین کی طرف سے قربانی جائز، ثواب کا ذریعہ ہے: مفتی صابر پاشاہ قادری
مہدی پٹنم میں اسکائی واک کے تعمیری کام تیزی سے جاری
اللہ تعالیٰ کے ذکر سے دلوں کو اطمنان ملتا ہے،مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیۃ علما تلنگانہ کا بیان

چندرشیکھرراونے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ریاست بھر میں بس یاترا منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بس یاترا کے حصہ کے طور پر، وہ صبح کسانوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کریں گے۔چندرشیکھرراو،خشک فصلوں کا معائنہ بھی کریں گے۔

 ہر روز شام میں ہر پارلیمانی حلقہ کے تین تا چارعلاقوں کا انتخاب کرتے ہوئے وہاں دورہ کیاجائے گا۔ اہم مقامات پر اوپن ہاؤس کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ سدی پیٹ میں اس یاترا کا اختتام عمل میں لایاجائے گا۔

روڈ شو میں شرکت اور بس سے رائے دہندوں سے خطاب کے لیے ضروری انتظامات کیے جا رہے ہیں۔اس سلسلہ میں تین گاڑیاں تیار کی جا رہی ہیں۔ چندرشیکھرراوکے لیے ایک بس اور ایک وین استعمال کی جائے گی۔ سابق وزرا کے تارک راما راو اور ہریش راؤ انتخابی مہم کے لیے ایک اور وین استعمال کریں گے۔