حیدرآباد
دبئی سے ناگپور جانے والے طیارہ کی شمس آباد ایرپورٹ پرایمرجنسی لینڈنگ
شمس آباد ایرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت ایرٹریفک کنٹرول سے مانگی جس پر یہ اجازت اس کو دے دی گئی۔اس طیارہ میں 160مسافرین تھے جن کو ہوٹل میں ٹہرایاگیا

حیدرآباد: دبئی سے ناگپور جانے والے قطرایرلائنس کے طیارہ نے شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پرایمرجنسی لینڈنگ کی۔ناگپور میں ناموزوں موسم کے سبب پائلٹ نے شمس آباد ایرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت ایرٹریفک کنٹرول سے مانگی جس پر یہ اجازت اس کو دے دی گئی۔اس طیارہ میں 160مسافرین تھے جن کو ہوٹل میں ٹہرایاگیا۔